تحریک منہاج القرآن کراچی کا مزید 6 مراکزِ علم قائم کرنے کا اعلان — اکتوبر 2026ء کی اخباری کوریج

2026-10-20 · زونل سرگرمیاں

سرگرمیوں پر واپس جائیں
فیس بک پر دیکھیں
دیگر news-coverage

تحریک منہاج القرآن کراچی کی تنظیمی و مشاورتی نشست اور فروغِ علم کے حوالے سے اہم پیش رفت کو کراچی کے مختلف اخبارات نے 19 اور 20 اکتوبر 2026ء کی اشاعتوں میں نمایاں کوریج دی۔

صدر تحریک منہاج القرآن کراچی محترم مسعود احمد عثمانی کی زیرِ صدارت منعقدہ نشست میں ناظم کراچی محترم عتیق چشتی نے علم و تربیت کے فروغ، کردار سازی اور اصلاحِ معاشرہ کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر کراچی میں مزید چھ مراکزِ علم قائم کرنے کے منصوبے کو بھی اخباری رپورٹس میں اجاگر کیا گیا، جس کا مقصد دینی و علمی شعور کو فروغ دینا اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو وسعت دینا ہے۔

اس حوالے سے روزنامہ تجدید، روزنامہ وطن نیوز اور روزنامہ کائنات کراچی میں شائع ہونے والی اخباری کٹنگز ذیل میں پیش کی جا رہی ہیں۔