جاری

شادیوں کی اجتماعی تقریب

مستحق خاندانوں کی معاونت کے لیے شادیوں کی اجتماعی تقریب کا فلاحی منصوبہ۔

Collective Wedding Ceremony — Karachi

13 ستمبر 2026 کو کراچی کے زم زم مکہ ہال، کورنگی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 10 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔

Collective Wedding Ceremony stage

اس طرح کی شادیوں کی اجتماعی تقاریب منہاج القرآن کی مرکزی سطح پر اور کئی دیگر شہروں میں عرصہ دراز سے ہوتی آ رہی ہیں — کراچی میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی تقریب تھی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اس منصوبے کے ذریعے ایسے مستحق اور کم وسائل رکھنے والے خاندانوں کی مدد کرتی ہے جو اپنی بیٹیوں کی شادی کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ فاؤنڈیشن عملی طور پر بچی کے سرپرست کا کردار ادا کرتے ہوئے شادی کے ضروری انتظامات اور اخراجات کی ذمہ داری اٹھاتی ہے، جن میں جہیز و ضروری گھریلو سامان، شادی ہال، کھانا، نکاح اور دیگر متعلقہ انتظامات شامل ہوتے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ مالی مشکلات کسی بیٹی کی باعزت نئی زندگی کے آغاز میں رکاوٹ نہ بنیں۔

اس تقریب کے انتظامی امور میں منہاج یوتھ لیگ کراچی کے نوجوانوں نے بھی بھرپور تعاون کیا اور پروگرام کی تنظیم، مہمانوں کی رہنمائی اور دیگر انتظامی ذمہ داریوں میں خدمات انجام دیں۔ منہاج یوتھ لیگ کراچی مستقبل میں بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ایسے فلاحی اور انسانیت دوست منصوبوں میں اپنی رضاکارانہ خدمات جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ شریک رہے گی۔

منصوبے

دیگر منصوبے

تمام منصوبے