نوجوانوں کے لیے باقاعدہ تعلیمی اور مکالماتی نشستیں۔
یوتھ اسٹڈی سرکل منہاج یوتھ لیگ کراچی کے نوجوانوں کے لیے ایک ماہانہ مطالعاتی اور مکالماتی پروگرام ہے۔ ہر ماہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ایک کتاب کا انتخاب کیا جاتا ہے جسے ممبران مل کر پڑھتے اور اس پر گفتگو کرتے ہیں، تاکہ تعلیمی اور دفتری زندگی کے ساتھ ساتھ باقاعدہ اور منظم مطالعے کی عادت پروان چڑھے۔